آسام کی کوئلہ کان میں پھنسے مزید دو کان کنوں کی لاشیں برآمد

تاثیر  11  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ڈیما ہساو (آسام)، 11 جنوری : ڈیما ہساؤ کے علاقے امرانگسو میں کوئلے کی کان میں پھنسے مزید دو کان کنوں کی لاشیں ہفتے کے روز امدادی کاروائی کے دوران نکال لی گئیں۔ اب تک کل چار لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں سے آج 3 لاشیں نکال لی گئیں۔ بدھ کو کان سے پہلی لاش نکالی گئی۔ امدادی کاروائی تاحال جاری ہے۔
معلومات کے مطابق، ہفتے کی صبح تقریباً 11:45 بجے امدادی کاروائی کے دوران تیسرے کان کن کی لاش برآمد کی گئی۔ اس کے بعد ایک بجے کے قریب کان سے چوتھے کان کن کی لاش برآمد ہوئی۔ ان میں سے ایک کی شناخت سروج اویوری کے طور پر ہوئی ہے، جس کی عمر تقریباً 37 سال ہے، سونیت پور کے تھیلاپارہ کا رہنے والا ہے، جب کہ دوسرے کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ دونوں لاشیں پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں۔