تاثیر 19 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ،19جنوری :تجربہ کار ہندوستانی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا اور ان کے چینی پارٹنر ژانگ شوئی نے اتوار کو یہاں اپنے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں واک اوور حاصل کرنے کے بعد آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی ویمنز سنگلز میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی آرینا سبالینکا نے میلبورن پارک میں اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اتوار کو سیدھے سیٹوں میں جیت درج کرکے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسرا ٹائٹل جیتنے کی جانب مضبوط قدم بڑھایا۔