گوکیش نے ہالینڈ کے انیش کو شکست دے کر ماسٹرز ٹورنامنٹ کی شاندار شروعات کی، خواتین میں ویشالی نے بھی جیت حاصل کی

تاثیر  19  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،19جنوری:اسٹار ہندوستانی گرینڈ ماسٹر ڈی گوکیش جنہیں حال ہی میں کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، نے مشکلات پر قابو پاتے ہوئے نیدرلینڈ کے انیش گری کو شکست دی اور ٹاٹا اسٹیل شطرنج ماسٹرز ٹورنامنٹ میں شاندار آغاز کیا۔ گزشتہ سال عالمی چمپئن شپ کا خطاب جیتنے والے گوکیش ہندوستان کا اعلیٰ ترین کھیل کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد ایمسٹرڈیم کے لیے روانہ ہوئے تھے اور میچ سے عین قبل وہاں پہنچ گئے تھے۔
گوکیش ان چار ہندوستانی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں 2024 میں شاندار کارکردگی کے لیے کھیل رتن ایوارڈ دیا گیا تھا۔ گوکیش میچ کے دوران تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے جس سے ان کے کھیل پر بھی اثر پڑ رہا تھا۔ ایک وقت میں گوکیش ہارنے کی پوزیشن میں دکھائی دے رہے تھے، لیکن اس کے بعد وہ بازی پلٹنے میں کامیاب رہے اور اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔