سی اے جی رپورٹ کیجریوال کے سیاہ کارناموں کو بے نقاب کرتی ہے: وریندر سچدیوا

تاثیر  06  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 6 جنوری : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دہلی کے ریاستی صدر وریندر سچدیوا نے پیر کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال پر ان کی سرکاری رہائش گاہ شیش محل میں فضول خرچی کا الزام لگایا۔
کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے سچدیوا نے الزام لگایا کہ 2022 تک تزئین و آرائش پر 33.66 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئی ہے، لیکن آج تک کل اخراجات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔
دہلی کے ریاستی صدر وریندر سچدیوا نے ایک پریس کانفرنس میں کجریوال پر الزام لگایا کہ وہ محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کے ساتھ مل کر بنگلے کی تزئین و آرائش کے لیے مشکوک طریقے سے کام کر رہے ہیں۔