ماڈرن اسپورٹس کلب ارریہ نے سنسنی خیز مقابلے میں نیپال کو ایک گول سے ہرایا۔

تاثیر  06  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

تسلیم الدین میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں شائقینِ فٹبالکی امڈی بھیڑ۔

ارریہ:- (مشتاق احمد صدیقی ) ماڈرن اسپورٹس کلب ارریہ کے زیرِ اہتمام ارریہ شہر کے قلب میں واقع نیتا جی سبھاش اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تسلیم الدین میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے تحت گزشتہ کل تیسرا میچ ماڈرن اسپورٹس کلب ارریہ اور نیپال کے درمیان کھیلا گیا، دونوں ٹیموں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور اس سنسنی اور نہایت ہی دلچسپ میچ میں آخر کار ماڈرن اسپورٹس کلب ارریہ نے نیپال کی ٹیم کو ایک گول سے شکست دیدی، مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں دو دو گول سے برابر رہی۔ اس کے بعد پانچ پنالٹی شوٹ دیئے گئے جس میں بھی دونوں ٹیمیں چار چار گول سے برابر رہیں اس کے بعد دوبارہ تین پنالٹی شوٹ دیے گئے۔  جس میں ماڈرن اسپورٹس کلب ارریہ کی ٹیم ایک گول سے جیتنے میں کامیاب رہی۔ کل کے میچ پر رواں تبصرہ  چاند اعظمی نے کیا، کل کے مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے پون موٹرز کے محمد آصف، للن سنگھ اور میر منصور عالم تھے۔  آج کا چوتھا میچ زلکورہ کھگڑیا اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کھیل کو کامیاب بنانے میں ماڈرن اسپورٹس کلب کے صدر ستین شرن، سکریٹری اشتیاق عالم، تنزیل احمد جھنّو، معتصم زبیری، شکیل انصاری، وقار عالم، شاداب شمیم، کمال حق، سکندر کمار، صدر عالم، عبدالغفار، ارحم جلک، مبشر، عبدالغفار اور دیگر نے اہم کردار ادا کیا۔