چاپدانی پرائمری اسکول کا رنگا رنگ شاندار سالانہ پروگرام

تاثیر  17  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ہگلی 17/جنوری (تاثیر بیورو) چاپدانی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 19 میں واقع چاپدانی بیس فری پرائمری اسکول میں ہر سال کی طرح اس سال بھی شاندار انداز میں سالانہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں اسکول کے بچوں نے اسپورٹس کے علاوہ مختلف طرز کی کارکردگی پیش کی۔ کوئی بچہ ڈاکٹر بن کر علاج کرنے کا رول پیش کیا تو کوئی دوسرے کی مدد کرتا ہوا نظر آیا۔ ساتھ ہی اس پروگرام میں قومی یکجہتی کا ڈرامہ بھی بچوں نے پیش کی۔ اساتذہ اور بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے وارڈ کونسلر اور سماجی کارکن سورج گپتا اپنے ہمنواؤں کے ساتھ پیش پیش تھے اور بہت ہی جوش و جذبہ کے ساتھ اس پروگرام میں حصہ لیا۔ کونسلر سورج گپتا نے کہا کہ بچوں نے جس لگن اور جذبہ کے ساتھ مختلف طرز کے رول پیش کۓ وہ واقعی قابل ستائش ہیں۔ اس کے بچوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ساتھ ہی بچوں کو اس طرح کی کارکردگی پیش کرنے کے اساتذہ نے جو تیاری کرائی ہے وہ بہت لائقِ ستائش ہے۔ اس کے لئے انہوں نے اساتذہ کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا اسکول اور تعلیم کے لئے جو بھی مدد کی ضرورت ہوتی ہے میں ہمیشہ حاضر رہتا ہوں اور آئندہ بھی مدد کے لیے حاضر رہوں گا۔ آخر بچوں کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔