تاثیر 17 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکاتہ: وارڈ نمبر 56کے تحت 95,96,97 ڈی سی دے روڈ کی پراپرٹی لگ بھگ 53 کٹھ پر پھیلی ہوئی ہے اس کی ایک حصہ 97 ڈی سی دے روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کا دعویٰ کرتے ہوئے متولی محمد اسلام اور پریانکا کمال نے کہا کہ ایک تو وقف کی زمین پر تعمیراتی کام کررہے اور دوسری طرف زمین کو ٹھیکہ کی زمین ہونے کہا دعووی کر رہے ہیں ۔انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی کی اہلیہ پریانکا کمال کے فی الحال متولی کی زمیداری سونپی ہے۔انکا کہنا ہے کہ ہم نے غیر قانونی تعمیرات کی شکایت مقامی تہھانے میں کی ،کونسلر،کارپوریشن اور وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی تک کو لیٹر لکھا ۔ کارپوریشن کی طرف سے تعمیراتی کام پر روک لگانے کا اردریبھی جاری کیا گیا۔اس سلسہ میں وقف بورڈ کی س ای او نے بھی ڈی جی بلڈنگ کو خط لکھ کر بلڈنگ کو فوراً ۔ منہدم کرم کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔اس سلسے میں آل انڈیا متولی ایسو سی ایشن کے صدر سید عرفان شیر نے بھی کہا کہ وقت کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کیسے ہوسکتی ہے اور وقف کی زمین کو ٹھیکہ میں تبدیل کرنے کا پروسیس فی الحال بند ہے۔اور اس میٹر پر معاملہ ابھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لہذا جب تک عدالت فیصلہ نہیں سنا دیتی تب تک وقف کی زمین کو ٹھیکہ میں تبدیل کر ان پر تعمیراتی کام کرانا غیر قانونی کام ہے۔