وزیر اعلیٰ نے بہار ڈائری اور کیلنڈر 2025 کا افتتاح کیا

تاثیر  09  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 09 جنوری:وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کے ذریعہ شائع کردہ بہار ڈائری 2025 اور کیلنڈر 2025 کا افتتاح کیا اور اسے ریاست کے عوام کے نام وقف کیا۔
بہار کیلنڈر- 2025 میں ریاست میں چلائی جارہی اہم اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے۔گذشتہ برسوں کے دوران بہار کئی تبدیلیوں کا گواہ رہا ہے ، جس کے نتیجے میں ریاست نے ترقی کے شعبوں میں نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
2005 سیریاستی حکومت بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمتوں اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ بھرتی کے عمل کو تیز کرنے سے انسانی وسائل کی دستیابی کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی بڑھے ہیں۔
ریاست کی صنعتی پالیسی میں تبدیلی کی وجہ سے تاجر بہار میں صنعتیں لگانے کے لیے پرجوش ہیں۔