سی ایم نتیش کمار کا پرگتی یاترا کے دوران سارن کا دورہ

تاثیر  08  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

میڈیکل کالج سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

(نقیب احمد) چھپرہ

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنی پرگتی یاترا کے دوران بدھ کو سارن ضلع کا دورہ کیا۔یاترا کے دوران سب سے پہلے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے چھپرہ کے بیسن ٹولہ میں این ایچ 19 چھپرہ سیکشن روڈ کو چوڑا اور مضبوط کرنے اور ڈوری گنج سے بشن پورہ تک ایلیویٹڈ پتھ کی تعمیر کی تجویز کا جائزہ لیا۔وہاں سے وہ صدر بلاک کے مالا گاؤں میں نو تعمیر گورنمنٹ میڈیکل کالج چھپرہ کی عمارت کا افتتاح کیا۔سی ایم نے گھوم کر میڈیکل کالج کے سہولیات کا جائزہ لیا۔بعدہ اسی کیمپس میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ کا قافلہ گڑکھا بلاک کے محمدا گاؤں پہنچا۔وہاں انہوں نے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا۔جنمیں پیور بلاک پاتھ وے،چھٹھ گھاٹ کے تزینکاری کام کا افتتاح اور منریگا کے تحت بنائے گئے دیہی بازار اور کھیلوں کے میدان کا افتتاح،اپ گریڈڈ ہائیر سیکنڈری اسکول کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد،مڈل اسکول کی عمارت کا افتتاح شامل ہیں۔اس درمیان انہوں نے جیویکا دیدیوں سے مکالمہ کیا اور ذریعہ معاش گروپ کے ساتھ عوامی تعامل اور استفادہ کنندگان کو معاونت تقسیم کیا۔وزیراعلیٰ کا قافلہ طے شدہ پروگرام کے مطابق سرکٹ ہاؤس پہنچا۔جہاں کچھ دیر ٹھہرنے کے بعد ایکما کے لیے روانہ ہوا۔واپسی پر سی ایم نے کلکٹریٹ میں منعقدہ جائزہ میٹنگ میں حصہ لیا۔انہوں نے ایک ایک کرکے تمام محکموں کی پراگریس رپورٹس دیکھی اور ضروری ہدایات دیں۔میٹنگ دیر شام  تک جاری رہی۔اس کے بعد وزیراعلیٰ سڑک کے راستے پٹنہ واپس لوٹ گئے۔یاترا میں سی ایم مسٹر کمار کے ساتھ وزیر وجے چودھری،سمیت کمار،منگل پانڈے،سکریٹری پرتیہ امرت اور ریاستی اور ضلعی سطحی لیڈر و افسران وغیرہ موجود تھے۔چھپرہ میں وزیر اعلیٰ کی آمد کے حوالے سے شہر سمیت متعلقہ دیہی علاقوں میں انتظامیہ کی سختی رہی اور کئی مقامات پر بیریگیٹ لگا کر سڑک کو بلاک کر دیا گیا۔جس کی وجہ سے عام لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔یاترا کے پڑاؤ اور راستوں میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔