تاثیر 08 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سیتامڑھی (مظفر عالم)
ضلع کے بیلہ پولیس اسٹیشن کے سربراہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ شراب مافیا نیپال سے متصل اسرینا بارڈر سے 5-6 موٹرسائیکلوں پر شراب لوڈ کرکے سرسیا بازار کے راستے سیتامڑھی لے جا رہا ہے۔ مذکورہ معلومات مد نظر رام کرشنا پولیس آفیسر صدر-02 کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی گئی جس میں بیلہ پولیس اسٹیشن کے سربراہ اور تھانہ میں تعینات پولیس اہلکاروں نے ٹیم کے ساتھ گھیراؤ کیا۔ رام کرشنا پولیس آفیسر صدر-02 نے پریس ریلیز جاری کر یہ جانکاری دی انہوں نے کہا کہ
مذکورہ جگہوں پر چھاپہ مارا گیا جس سے گاؤں سرسیا نکتہ ٹولہ پہنچ کر شراب تاجروں کو گھیرے میں لیا گیا اور گرفتار کرلیا گیا جس میں 1. رام جپو ولد نتھو رائے 2. منجیت کمار ولد مرحوم رامشرن رائے، دونوں ببورون۔ وارڈ نمبر 02، 3. چھوٹو کمار ولد نچاری رائے 4. سوجیت کمار ولد جیتا سنگھ، دونوں نوناہی وارڈ نمبر 09 اور 5.شرون کمار ولد بھولا داھمیٹول پریہار، تمام پولیس سٹیشن پریہار ضلع سیتامڑھی سے پانچ موٹر سائیکلوں پر لدی شراب برآمد کی گئی۔ جس میں شراب کی کل مقدار 330 لیٹر ہے۔ مذکورہ پانچ شراب فروشوں کو گرفتار کرتے ہوئے برآمد شدہ موٹر سائیکل اور شراب ضبط کر لی گئی۔ بیلہ پولیس سٹیشن کیس نمبر 06/25، مورخہ 07.01.2025 آئی پی سی کی دفعہ 317 (5)/3(5) اور 30A بہار امتناع ایکٹ 2016 مندرجہ بالا تمام ملزمان کے خلاف درج کیا گیا اور اسے عدالت میں بھیجا گیا
پولیس افسران میں کمار پربھاکر، صدر پولیس اسٹیشن بیلہ، کنال کمار، ارون کمار داس،
رمیش کمار،سریش داس، شامل تھے