تاثیر 07 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ہگلی 7/ جنوری (تاثیر بیورو) اس چاروں طرف مختلف طرز کے میلوں کی بہار ہے۔ کہیں کتاب میلہ تو کہیں ثقافتی میلہ غرض کہ ہر طرف میلہ ہی میلہ ہے۔ رشڑا میلہ اپنے ابتدائی دن سے ہی عام لوگوں کے لئے مرکز نگاہ بنا ہوا ہے۔ روزانہ ہی مختلف طرز کے پروگرام ہو رہے ہیں جس بنا پر عوام کو بہت زیادہ متاثر کر رہا ہے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ میلہ قومی یکجہتی کی مثال پیش کر رہا ہے۔ یہاں گیت وغزل، فلمی گانے، ڈرامے، مشاعرہ غرض کہ مختلف ثقافتی پروگرام ہو رہے ہیں۔ یہاں 300 سے زیادہ اسٹال لگے ہوئے ہیں اور ہر اسٹال میں لوگوں کی بھیڑ ہو رہی ہے۔ کتاب، کپڑے، کھلونے، کھانے پینے وغیرہ کے اسٹال ہیں۔ کل شام ترنمول کانگریس کے ضلع صدر اور ایم ایل اے ارندم گوئن رشڑا میلہ میں شریک ہوئے، رشڑا میونسپلٹی کے چیئرمین اپنے کونسلروں کے ساتھ ان گرم جوشی کے ساتھ استقبال کۓ۔ ارندم گوئن نے کہا رشڑا میلہ ہمیشہ ہی عام لوگوں کے لئے مرکز نگاہ رہا ہے۔ رشڑا ہی نہیں قرب و جوار سے میلہ کے شیدائی آتے ہیں۔ انہوں نے کہا سب سے اہم بات یہ ہےکہ رشڑا میلہ قومی یکجہتی کی مثال پیش کرتا ہے۔ ایک طرف جتنے اسٹال ہیں، وہ ہر طبقہ کا ہے۔ ہر مذہب، زبان اور طبقہ کے لوگ میلہ دیکھنے کے لئے آ رہے ہیں۔ روزانہ مختلف طرز کے ثقافتی پروگرام ہو رہے ہیں جو عام لوگوں کو متاثر کن ہے۔