اسپتال جاتے وقت سنترا گاچھی پل پر دلدوز سڑک حادثہ، چالیس سالہ ڈاکٹر کی موت

تاثیر  07  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ہوڑہ/07/جنوری (محمد شبیب عالم ) ایک 40 سالہ ڈاکٹر منگل کی صبح موٹر سائیکل چلا کر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال جا رہے تھے کہ راستے میں ہوڑہ کے سنترا گاچھی پل پر ایک حادثے میں ان کی موت ہو گئی۔  شوباشیس گھوش نامی ڈاکٹر ایک اینستھیٹسٹ ہیں۔  پولس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے پولس ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق سبھاسیش ہگلی کے اتر پارہ علاقے کے رہنے والے تھے۔ وہ مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں اینستھیٹسٹ کے طور پر کام کرتے تھے۔ وہ ہوڑہ کے کئی نرسنگ ہوم سے وابستہ تھے۔  منگل کی صبح وہ الو بیڑیا کے ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم سے بائک پر سوار ہوکر دوسرے اسپتال جا رہے  تھے کہ اس وقت سنترا گاچھی پل پر حادثے کے شکار  ہوگئے۔ ایک پرائیویٹ بس نے ان کی موٹر سائیکل کو سائیڈ دھکہ ماردی جسکی وجہ سے اس نے کنٹرول کھو دیا اور ان کی موٹر سائیکل ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور  وہ  گر گئے  اس واقعے میں سبھاسیش کے سر اور سینے پر شدید چوٹیں آئی۔ پولیس انہیں  نازک حالت میں ہوڑہ ڈسٹرکٹ اسپتال لے گئی، وہاں ڈاکٹروں نے شبھاشس کو مردہ قرار دے دیا۔  خبر ملتے ہی ان کے اہل خانہ اور مختلف اسپتالوں  کے عملہ ہوڑہ ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچ گئے۔ پولیس نے پورے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ أہل خانہ سے ملی اطلاع کے مطابق ڈاکٹر کے پسماندگان میں بیوی اور ایک بیٹا ہے۔