تاثیر 10 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سیتامڑھی (مظفر عالم)
باجپٹی اسمبلی حلقہ کے مشہور و معروف سیاسی قدآور لیڈر اور سماجی خدمتگار شکیل احمد پوکھریرا کے سانحہ ارتحال سے پورا حلقہ سوگوار ہوگیا ان کا انتقال دہلی کے ایمس میں حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ہوگیا شکیل احمد کانگریس پارٹی کے ہردلعزیز رہنما تھے آپ کا شمار ملک کے مختلف سیاسی قدآور لیڈروں میں تھا، مرحوم کی نماز جنازہ جنازہ گاہ کے وسیع وعریض میدان میں بعد نماز جمعہ ادا کی گی اور مرحوم کو اپنے آبائی قبرستان پوکھریرا شریف میں سپردخاک کیا گیا، وہیں کانگریس پارٹی نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ کانگریس لیڈر شکیل احمد کا اس دنیا سے ہمیشہ کے لیے چلے جانا پارٹی اور علاقے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے کمال الدین رضا ریاستی سکریٹری سہ یوتھ کانگریس و ریاستی ترجمان بہار نے کہا کہ شکیل احمد نے ہمیشہ سماجی خدمت کو اپنی زندگی کی کامیابی سمجھا۔ جے پی تحریک سے سیاست کی شروعات کی، جنتا پارٹی میں رہے، پھر 95 میں این سی پی میں شامل ہوئے۔ ابھی کانگریس پارٹی میں تھے، ضلع کونسلر اور این سی پی سے ایم ایل اے کے عہدہ کے لیے الیکشن بھی لڑا لیکن کامیابی نہیں ملی۔ لیکن وہ ہمیشہ عوامی مفاد کے مسئلے کو بلند آواز کے ساتھ اٹھاتے رہے۔ کمال الدین رضا نے مزید کہا کہ کانگریس کا پورا خاندان دکھ کی اس گھڑی میں شکیل احمد کے خاندان کے ساتھ ہے، شکیل احمد نے اپنی ذاتی زندگی بہت سادگی سے گزاری، اگر کوئی ان پر تنقید کرتا تو وہ مسکرا دیتے تھے،
غم کی اس گھڑی میں بہار کانگریس کے صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ، رکن پارلیمنٹ طارق انور ، کدوا کے ایم ایل اے شکیل احمد، کانگریس لیڈر کمار آشیش، دولت امام، راجیش راٹھور، مہیلا کانگریس کی ریاستی صدر ثروت جہاں فاطمہ، بہار یوتھ کانگریس کے صدر شیو پرکاش غریب۔ داس، کانگریس کے قومی سکریٹری توقیر عالم، ریگا کے سابق ایم ایل اے امیت کمار ٹونا نے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں کانگریس کے تمام اہل خانہ مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ شریکِ غم ہے، کانگریس پارٹی اس غم کے ماحول میں شکیل احمد کے اہل خانہ اور دیگر رشتہ داروں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں