ریاست کے 308 بلاک دفاتر کی کے لیے 60 ارب کی منظوری سمیت 55 تجاویزپر کابینہ کی مہر

تاثیر  10  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 10 جنوری :وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں جمعہ کے روز ہوئی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں کل 308 بلاکوں اور زونوں میں نئے احکامات کا اعلان کیا گیا۔ دفتر کی عمارت کی تعمیر کے لیے 60 ارب روپے کی منظوری سمیت 55 تجاویز کی منظوری دی گئی ہے۔ بہار کے کل 246 خستہ حال بلاکوں اور زونل دفاتر عمارت کی تعمیر کے لیے 16 کروڑ 62 لاکھ 10000 روپے فی بلاک اور بغیر عمارت کے 62 بلاکوں میں بلاک کم زونل آفس کم رہائشی کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 30 کروڑ 74 لاکھ 17 ہزار روپے فی بلاک کی انتظامی منظوری دی گئی ، جس کی مجموعی لاگت 59 ارب 94 کروڑ 75 لاکھ 14 ہزار روپے دیا گیا ہے۔بہار کے 26 اضلاع کے 72 چوراہوں پر ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر خودکار چالان جاری کیا جائے گا۔ اس کام کے لیے سی سی ٹی وی اے این پی آر روم لگائے جائیں گے اور ان کی دیکھ بھال کی جائے گی۔ اس کے لیے مجموعی طور پر 35 کروڑ 46 لاکھ 37 ہزار روپے کی انتظامی منظوری دی گئی ہے۔