تاثیر 20 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) سمری ہائی اسکول اسٹیڈیم احاطے میں چیلنجرز ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح پیر کے روز ہوا مہمانِ خصوصی دنیش مہتو و پنچایت سمیتی رکن تمنّا انصاری نے کہا واسو دیو مشر ہائی اسکول کے کھیل اسٹیڈیم کا وزیر اعلی نتیش کمار کے پرگتی یاترا کے دوران 11 جنوری سے پہلے ضلع انتظامیہ نے میدان کو بہتر کر ہم پنچایت کے باشندوں و کھیل سے محبت کرنے والوں کو خوش کر دیا صحت کے تئیں مقامی لوگوں میں بیداری لانے کا کام کیا ہے افتتاح شیشن میں دربھنگہ ملن اسپورٹس کلب نے بلے بازی کر تے ہوئے 16 اووروں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنوں کا ہدف کپتان محمد رحمت نے دیا جواب میں بنولی کرکٹ کلب نے 9 وکٹوں پر 167رنوں پر سمٹ کر 45 رنوں سے میچ ہار گئے بنولی کے کپتان محمد امتیاز نے ٹاس جیت کر ملن اسپورٹس کلب کو بلے بازی کرنے کو دیا منعقدہ سمیتی چترنجن منڈل سروج ٹھاکر، راجو کمار، ارون کمار، راہل کمار، سمیت دیگر موجود تھے ایمپائر راہل و عرفان کے ساتھ کمنٹیٹر شیبو کمار و سورج کمار موجود تھے بتایا کہ منگل کے روز سمری پنچایت کے مغلاہا ٹولہ و مصرولی ٹیم سے مقابلہ ہوگا