تاثیر 20 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)بہار پردیش یوتھ کانگریس کی تنظیمی توسیع میں سنگھواڑہ بلاک حلقہ کے بھوانی پور پنچایت کے بھپورہ گاؤں باشندہ دلشاد احمد عرف چاند بابو کو بہار پردیش یوتھ کانگریس کا سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ یہ تقرری بہار یوتھ کانگریس کے صدر غریب داس اور کانگریس کے ریاستی نائب صدر شمس مدثر کی منظوری سے کی گئی ہے۔ اس پر دلشاد احمد نے اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جو بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے میں اسے اپنے نوجوان ساتھیوں کے ساتھ پوری ایمانداری اور جانفشانی سے نبھاؤں گا۔ میں نے ہر نوجوان ساتھی سے بھی اپیل کی ہے کہ ہم پوری محنت اور لگن کے ساتھ تنظیم کو مضبوط بنائیں گے، یقیناً اس بار آپ کے تعاون سے بہار کانگریس زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا کام کرے گی۔ اس تقرری پر بلاک کانگریس کمیٹی سنگھواڑہ کے صدر ریاض احمد ڈیزی، جالے اسمبلی کے صدر معراج علی، اسمبلی سکریٹری انکت کمار ٹھاکر، کانگریس لیڈر گنجن چودھری، گوتم کمار یادو، ہمانشو شیکھر جھا، ندیم احمد، محمد دانش، نوشاد عالم، سیتارام جھا، ستیش کمار پاسوان، محمد عاقب وغیرہ نے مبارک باد پیش کر خوشی کا اظہار کیا ہے