تاثیر 10 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ ، 10 جنوری :بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) جن سوراج پارٹی کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں 70ویں پی ٹی کے دوبارہ امتحان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پٹنہ ہائی کورٹ نے منظوری دے دی ہے۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ کھلنے کے بعد 15 جنوری کو سماعت ہوگی۔
ایڈوکیٹ پرناو کمار کے مطابق جن سوراج کی جانب سے پٹنہ ہائی کورٹ میں ا?رٹیکل 226 کے تحت ایک رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں 70ویں بی پی ایس سی امتحان کو منسوخ کرنے اور دوبارہ امتحان لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جب تک دوبارہ امتحان نہیں لیا جاتا امتحان کے نتائج کا اعلان نہ کیا جائے۔