تاثیر 06 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد , 6 جنوری :شہر کے نواحی علاقہ مادھاپور میں ’حیڈرا‘ کی جانب سے بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ’اییپاسوسائٹی ‘ میں زیر تعمیر5 منزلہ عمارت کو منہدم کردیاگیا ہے۔ سوسائٹی میں زیر تعمیر اس عمارت کو تلنگانہ ہائی کورٹ کی جانب سے غیر قانونی تعمیر قرار دیتے ہوئے اسے منہدم کرنے کے ہدایت دی تھی اور مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے بلڈر کو اس سلسلہ میں متعدد نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔