دگ وجے سنگھ بی جے پی اور کانگریس لیڈروں کو فلم دکھائیں گے، 13 جنوری کو ہوگا جنگل ستیہ گرہ فلم کا پریمیئر شو

تاثیر  08  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 8 جنوری : مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ بی جے پی اور کانگریس لیڈروں کو فلم دکھائیں گے۔ فلم ’’جنگل ستیہ گرہ‘‘ کا پریمیئر شو 13 جنوری کو اسمبلی کے مانسروور ا?ڈیٹوریم میں منعقد کیا جائے گا۔ دگ وجے سنگھ نے اس شو کے لیے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، بی جے پی کے ریاستی صدر وی ڈی شرما، سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی اور کانگریس اور بی جے پی کے اراکین اسمبلی، اراکین پارلیمنٹ، سابق ارکان اسمبلی اور وزراء سمیت دیگر سینئر لیڈروں کو اس شو کے دعوت نامے بھیجے ہیں۔
دگ وجے سنگھ نے کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری، اپوزیشن لیڈر امنگ سنگھار اور دیگر سینئر کانگریس لیڈروں کو بھی فلم کے پریمیئر شو میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اسمبلی اسپیکر نریندر سنگھ تومر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ دگ وجے سنگھ گورنر منگو بھائی پٹیل کو بھی مدعو کرنے جائیں گے۔