ضلع کلکٹر روہتاس کے زریعہ لگایا گیا ضلع جنتا دربار،مسئلہ حل کیلئے دی گئیں ہدایات

تاثیر  10  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 10 جنوری 2025 کو ضلع کلکٹر روہتاس شریمتی ادیتا سنگھ نے ضلع جنتا دربار کا انعقاد کیا جسمیں پچپن عام شہریوں سے انٹرویو لیا گیا اور انکے مسائل سنے گئے ۔ عوامی انٹرویو کے دوران درخواست گزار سنجئے کمار، ولد مرحوم رماکانت رام گاؤں دارا نگر، سب ڈویژن ڈہری نے ہمدردی کی بنیاد پر تقرری کیلئے درخواست دی، جس پر ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر روہتاس سہسرام ​​کو قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی، درخواست دہندہ بپن رام ولد سپاہی رام گاؤں-کیریہیری، پوسٹ ناد، بلاک شیواساگر، نے رہائش کیلئے زمین فراہم کرنے کی درخواست دی جسے ضروری کارروائی کیلئے لینڈ ریفارمس ڈپٹی کلکٹر سہسرام ​​کو بھیجا گیا، مڈل اسکول ہتھینی، بلاک نوکھا سے درخواست دہندہ شالنی سنگھ (خصوصی ٹیچر) نے ڈیپوٹیشن کیلئے درخواست دی جسے ضلع ایجوکیشن آفیسر روہتاس سہسرام ​​کے سپرد کی گئی، اسی طرح گاؤں رام پور نریش، پنچایت رامپور، وارڈ نمبر 13، بلاک کرگہر نے اپنے مسائل متعق درخواست دی تھی جسکے حل کیلئے متعلقہ افسر کے ذمہ لگایا گیا, اسی طرح بھرت چودھری، راجندر چودھری، رام دیو چودھری اور دیگر نے تقریباً 4 سال سے زیر التواء نلی گلی سڑک کے کام کو مکمل کرنے کیلئے درخواست دی اور بقیہ تمام درخواستوں/شکایات پر متعلقہ حکام کو قواعد کے مطابق ٹھوس اور مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ۔