تاثیر 10 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 10 جنوری :جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز ایک جدید ا?ن لائن پورٹل کا افتتاح کیا۔جس کے ذریعے عوام معلومات کے حق (آر ٹی آئی) کی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں،اور بغیر کسی سرکاری دفاتر گئے ان کی صورتحال کا جائزہ لے سکتے ہیں اور جوابات بھی الیکٹرانک طریقے سے حاصل کر سکتے ہیں۔یہ اقدام جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کے تحت کیا گیا ہے، جو آر ٹی آئی آن لائن پورٹل کے انتظام و انصرام کی ذمہ دار ایجنسی ہے۔