سوکنیا بنام حکومت ہند کیس معاملے میں ضلع جج نے کیا منڈل جیل سہسرام ​​کا معائنہ

تاثیر  07  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس کے ضلع جج انوج کمار جین نے آج ڈویژنل جیل سہسرام ​​کا معائنہ کیا، جہاں ایس پی روشن کمار، انچارج ڈی ایم وجئے کمار پانڈے کے ساتھ کئی عدالتی اور انتظامی افسران، تمام قیدی وارڈ اور خواتین وارڈ افسران وہاں پہنچے اور ہر قیدی سے ملاقات کی ۔ گفتگو کے دوران انہوں نے قیدیوں سے خاص طور پر ذات پات، مذہب اور سماجی حیثیت سے متعلق امتیازی سلوک کے حوالے سے بات کی اور قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی معلومات لیں ۔ قیدیوں نے ان تمام موضوعات پر کسی قسم کا تضاد ظاہر نہیں کرتے ہوئے کہا کہ سماجی، ذات پات یا مذہب کی بنیاد پر کسی قسم کا کوئی امتیاز نہیں ہے اور نہ ہی اس معیار کے مطابق بیرک کا تعین کیا گیا ہے، یکساں سہولیات سب کیلئے لاگو ہیں ۔ دراصل سماجی تنظیم سوکنیا بنام حکومت ہند ( رٹ پٹیشن نمبر 1404/23 ) کیس میں جیلوں میں ذات پات کی درجہ بندی کی شکایت پر عدالت نے تمام جیلوں میں تحقیقات کا حکم دیا ہے، اسی روشنی میں ضلع جج تحقیقات کے لئے منڈل جیل سہسرام ​​پہنچے، اس دوران انہوں نے جیل کی صفائی، امن و امان پر خوشی کا بھی اظہار کیا، جیل ہسپتال کا بھی معائنہ کیا اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں افسران کے ساتھ ایک ضروری میٹنگ بھی کی اور ضروری ہدایات بھی دیں ۔ انہوں نے قیدیوں کے بچوں سے بھی بات چیت کی اور انہیں ٹافیاں بھی دیں ۔   قیدیوں سے ملاقات کر انکے مسائل بھی سنے ۔ اچانک معائنہ کے بعد مذکورہ افسران نے وزیٹر بک میں جیل کی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بھی سازگار رائے دی ۔ انہوں نے لکھا کہ جیل میں کہیں بھی گندگی نہیں ملی، کسی بھی قیدی میں صحت سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں پایا گیا اور نہ ہی کوئی سنجیدہ مریض نہیں ملا ۔  اس موقع پر سی جے ایم سچن کمار، دلسا کے سکریٹری راکیش کمار، جیل سپرنٹنڈنٹ سوجیت کمار رائے، بلڈنگ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے ایس ڈی او سچیدانند، ڈاکٹر کمار جنمےجے، جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کے جھا، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سریش پرساد، سنیہا کماری، رنجن کمار، گڈو گری، سکیش کمار، اروند کمار، روی کمار، سندیپ کمار، رنجیت کمار چوہان اور جیل کے دیگر اہلکار نمایاں طور پر موجود تھے ۔