تاثیر 07 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) بی پی ایس سی امتحان میں بے قاعدگیوں کو لیکر روہتاس ضلع یوتھ راجد یونٹ کے ساتھ انڈیا اتحاد کے کارکنوں نے سہسرام میں بھی وزیر اعلی نتیش کمار کا پتلا جلایا، نعرے لگاتے کارکنوں کا پورا ہجوم پوسٹ آفس چوک پہنچا، جہاں ایک عوامی سبھا میں بدل گیا، احتجاجی ممظاہرہ کے دوران قائدین نے کہا کہ بی پی ایس سی امتحان میں بے ضابطگیوں، پیپر لیک ہونے اور تعلیمی نظام کی تباہی، حکومت کی بے حسی اور امتحانی نظام کی خامیوں کے خلاف احتجاجی مارچ نکال کر پتلا جلایا گیا ہے ۔ یوتھ راشٹریہ جنتا دل کے ضلع صدر شیونت کشواہا نے کہا کہ حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے ہمارا تعلیمی نظام مسلسل بگڑ رہا ہے، پیپر لیک ہونے اور امتحانی بے ضابطگیوں نے طلباء کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے، ہم اسے ہرگر برداشت نہیں کرینگے، اس مظاہرہ سے بہار حکومت کو تنبیہ ہے کہ طلباء اور نوجوانوں کی آوازوں کو نظر انداز نہ کیا جائے، حکومت کی جانب سے لاٹھی چارج کیا جاتا ہے جو کہ قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے امیدواروں کے مطالبات نہیں مانے تو آل انڈیا اتحاد کی قیادت میں ایک بڑی تحریک شروع کی جائیگی ۔ سینئر رہنما سلام بیگ نے کہا کہ جو طلباء اپنا وقت پڑھائی میں صرف کرتے ہیں، ہر طالب علم یا ان کے والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کوئی مقام حاصل کر کے ملک، معاشرے اور خاندان کا مستقبل سنواریں، لیکن امتحان کی وجہ سے آنے والے سخت جھٹکے نہ صرف جھٹکے ہوتے ہیں بلکہ غیر مہذب اور قابل مذمت بھی ہیں ۔ موجودہ بہار حکومت طلباء، اساتذہ اور عام لوگوں کے ساتھ دھوکہ بازی کر رہی ہے جسکا خمیازہ خود حکومت کو آنے والے اسمبلی انتخابات میں بھگتنا پڑیگا، پانی اب طلباء، اساتذہ اور عام لوگوں کے سروں سے اوپر جا چکا ہے وہ اب نتیش حکومت کو ہی لے ڈوبیگا، موجودہ نتیش حکومت میں کئی محکموں میں ہو رہی لوٹ مار، جگہ جگہہ اغوا، قتل، چوری کے معاملے رونما ہو رہے ہیں، عدم تحفظ کا معاملہ تمام لوگوں کیلکے پریشان کن بنا ہوا ہے . اس موقع پر راشٹریہ جنتا دل کے ضلع صدر شری رام چندر ٹھاکر، محمد ستار انصاری، جئے شنکر شرما، کمار منوج یادو، توقیر عالم، امیت یادو، اروند یادو، گوپال یادو، کمار وجیتا، اروند سنگھ، وجئے کمار مہتو، راجہ سنگھ، شنکر کشواہا، گڈو یادو، نرنجن کشواہا، روہت یادو، ونود یادو، چترنجن یادو کے ساتھ پارٹی کے کئی عہدیداران و کارکنان موجود تھے ۔