جنگجو بھرتی کر رہے ہیں، اسرائیل ہمیں ختم نہیں کر سکتا : حماس

تاثیر  03  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ،03دسمبر:حماس کے ذرائع کے مطابق تنظیم ان دنوں نئے جنگجو بھرتی کر رہی ہے۔ یہ انکشاف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی کے مذاکرات مکمل کرنے کی تیاری جاری ہے۔ذرائع نے العربیہ نیوز کو بتایا کہ حماس کو تنظیم میں شمولیت کے لیے درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ مزید یہ کہ غزہ میں تنظیم کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ذرائع نے باور کرایا کہ اسرائیل کے لیے حماس کو ختم کرنا ممکن نہیں۔ تنظیم غزہ کی پٹی میں خود کو بحال کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ مذاکراتی وفد آج معے کے روز بات چیت کے لیے قطر کے دار الحکومت دوحہ روانہ ہو گا۔اس سے پہلے غزہ میں فائر بندی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات بحال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔