تاثیر 03 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)مقامی بلاک حلقہ کے ایک گاؤں سے کمانڈر جیپ میں دربھنگہ کالج جانے والی ایک طالبہ کے ساتھ چھیڑ خانی کے بعد تنازعہ شروع ہوگیا دو فرقوں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعہ کو بڑھتا دیکھ مقامی لوگوں کے تعاون و سنگھواڑہ پولس کی مداخلت کے بعد معاملہ کو پر سکون بنایا گیا طالبہ کے ماموں کی درخواست پر سنگھواڑہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جس میں نگر پنچایت بھرواڑہ باشندہ دگ وجئے سنگھ کا لڑکا نتیش کمار، چھیدی یادو کا لڑکا رگھو یادو اور بھیم سنگھ کا لڑکا ششی یادو کو ملزم بنایا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ تین طالبات کمانڈر جیپ میں دربھنگہ کالج جا رہی تھیں۔ اتربیل بھرواڑہ سڑک پر، کمانڈر جیپ نگر پنچایت بھرواڑہ کے بوکا چوک کے قریب مسافر کو سوار کرنے کے لئے رکی۔ اس دوران ملزم نوجوان نے طالبہ کے گھر کا پتہ پوچھا، اس کے چہرے سے نقاب ہٹانے کو کہا، اس کا موبائل نمبر مانگا اور اس کے ہاتھ اور بازو کو چھو کر اس سے بدتمیزی شروع کردی، جب کمانڈر جیپ ڈرائیور نے اس واقعہ کے خلاف احتجاج کیا۔ تو بدمعاشوں نے اس کے ساتھ مارپیٹ بھی کی اور دھمکی دی کہ چپ رہو ورنہ مار پیٹ کر بازو اور ٹانگیں توڑ دینگے لوگوں کو آتا دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملتے ہی سنگھواڑہ تھانہ صدر منوج کمار پولس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور ایس ڈی پی او جیوتی کماری نے پہنچ کر معاملے کی تفتیش کی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مین سڑک پر گاڑی میں بیٹھی طالبات کے ساتھ اس طرح کے نازیبا سلوک پر گاؤں علاقے کے لوگوں میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے کئی لوگوں نے کہا کہ اس طرح کے منچلوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ کسی بھی لڑکیوں یا کسی بھی خواتین کے ساتھ اس طرح کا نازیبا سلوک کرنے کی جرات نہ ہو