تاثیر 04 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بھیونڈی ( شارف انصاری):- کے ایم ای سوسائٹی ہا ئی اسکول و ڈولی کے زیر اہتمام 4جنوری بروز سنیچر صبح ساڑھے نو بجے بین المدارس سیرت النبی ؐ تقریری مقا بلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں کل 23ہائی اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ مقام ِمسرت ہے کہ ضلعی سطح پر منعقدہ اس تقریری مقابلے میں رئیس ہائی اسکول و جو نیئر کالج کے طالب علم عبداللہ ساجد انور (ہشتم، الف) نے ”دلوں میں عشقِ سنت کی کمی معلوم ہوتی ہے،جدھر دیکھوں ادھر ہی گمراہی معلوم ہوتی ہے“ اِس عنوان پر بہترین تقریر پیش کی اور اول انعام کے حقدار قرار پائے۔ یہ تقریر ساجد انور سر کے زورِ قلم کا نتیجہ تھی۔جس کے لیے انھیں بہترین مصنف کے اعزاز سے نوازا گیا۔واضح ہو کی طالب علم کی رہنمائی کے فرائض بھی ساجد انور سر نے انجام دیا تھا۔اس شاندار کامیابی پر کے ایم ای سوسائٹی کے صدر الماز فقیہ، نائب صدر ایڈوکیٹ یاسین مومن، سیکریٹری دانیال قاضی، خازن فہد بوبیرے، رئیس ہائی اسکول وجونیر کالج کے چیئرمین یاسر تاتلی، پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری، وائس پرنسپل عامر صدیقی، اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مخلص مدعو،سپروائزرس اسرار پٹھان، سبطین کشیلکر اور وائی سی ایم او یو کے کوآرڈنیٹر عبدالعزیز انصاری اور جملہ اسٹاف کی جانب سے کامیاب طالب علم اور رہنمائی کرنے وا لے استاد کو مبا رک باد پیش کی جا تی ہے۔

