غزہ کی آبادی میں چھ فیصد کی کمی ، 35 ہزار بچوں کی بھوک سے ہلاکت

تاثیر  02  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ ،02جنوری :اسرائیلی کی غزہ میں جاری جنگ کے نتیجے میں اب تک غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد مجموعی آبادی میں چھ فیصد کمی ہو گئی ہے۔ یہ بات غزہ میں قائم مرکزی فلسطینی ادارہ شماریات نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتائی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کو سات اکتوبر 2023 سے شروع کردہ جنگ کی وجہ سے نومبر 2023 سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے الزام کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں سب سے اہم ثبوت بین الاقوامی عدالت انصاف کا جنوری 2024میں دیا گیا حکم ہے۔ جس میں اسرائیل کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنی فوج کو نسل کشی سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے اور اس بارے میں عدالت انصاف میں رپورٹ بھی جمع کرائے۔