بھج میں لڑکی بورویل میں گر ی، ریسکیو آپریشن جاری

تاثیر  06  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کچھ، 06 جنوری: گجرات کے کچھ ضلع کی بھج تحصیل میں واقع کنڈھیرائی گاؤں میں پیر کی صبح 6 بجے کے قریب ایک 18 سالہ لڑکی 540 فٹ گہرے بورویل میں گر گئی۔ کھیتوں میں کام کرنے والے ایک کھیت مزدور خاندان کی بیٹی کے بورویل میں گرنے کی خبر ملتے ہی گاؤں والے موقع پر پہنچ گئے۔ کچھ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ، ایمبولینس، بھج انتظامیہ اور فائر بریگیڈ کی ٹیم گزشتہ 7 گھنٹے سے بچاؤ کے کام میں لگی ہوئی ہے۔