ہانسی فلک نے بارسلونا میںووزکیک شیزنی کو پہلی پسند کا گول کیپر بنایا

تاثیر 29  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

میڈرڈ، 29 جنوری: ایف سی بارسلونا کے ہیڈ کوچ ہانسی فلک نے منگل کے روز تصدیق کی کہ ووزکیک شیزنی اب اناکی پینا سے آگے ان کے پہلے انتخاب کے گول کیپر بن گئے ہیں۔
آرسنل، روما اور جووینٹس کے سابق گول کیپر شیزنی نے اکتوبر میں بارسلونا میں شمولیت اختیار کی تھی، جب مارک-آندرے ٹیر اسٹیگنکے گھٹنے کی انجریکی وجہ سیباہر ہوگیے تھے۔ تاہم، فٹنس کے خدشات اوراناکی پینا کی اچھی فارم کی وجہ سے، شیزنی کا ڈیبیو 4 جنوری کو ہوا، جب انہوں نے کوپا ڈیل رے میں بارباسٹرو کے خلاف بارسا کی 4-0 سے جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔
اس کے بعد انہوں نے اسپینش سپر کپ کے دونوں میچ کھیلے، جن میں بارسلونا نے خطاب جیتا، حالانکہ انہیں فائنل میں تقریباً آدھا گھنٹہ باقی رہتے ہوئے باہر بھیج دیا گیا تھا۔