ایودھیا کا رام للا مندر ہماری ثقافت اور روحانیت کا عظیم ورثہ ہے: وزیر اعظم

تاثیر  11  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 11 جنوری: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ایودھیا میں رام للا کے تقدس کی پہلی برسی پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ مودی نے کہا کہ صدیوں کی قربانیوں، تپسیا اور جدوجہد کے بعد بنایا گیا یہ مندر ہماری ثقافت اور روحانیت کا عظیم ورثہ ہے۔وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں کہا، ”ایودھیا میں رام للا کے پران پرتشٹھا کی پہلی برسی پر بہت بہت مبارکباد۔ تمام ہم وطنوں کے لیے نیک خواہشات صدیوں کی قربانیوں، تپسیا اور جدوجہد کے بعد تعمیر ہونے والا یہ مندر ہماری ثقافت اور روحانیت کا عظیم ورثہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ شاندار رام مندر ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کی تکمیل میں ایک عظیم ترغیب بنے گا ‘۔ وزیر اعظم نے گزشتہ سال ایودھیا میں رام للا کی پران پرتشٹھا کے بعد دیئے اپنے خطاب کا ایک ویڈیو شیئر کیا ۔ اس میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ (22 جنوری 2024) کیلنڈر پر لکھی گئی تاریخ نہیں ہے، یہ وقت کے ایک نئے چکر کی ابتدا ہے۔