تاثیر 13 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ہگلی/13جنوری (محمد شبیب عالم) جامعہ حشمتیہ للبنات بانسبیڑیا کے سالانہ اجلاس “افکار رضا کانفرنس میں خطیب الدلائل ، مناظر اہلسنت ، استاذ الاساتذہ ، حضور مسیح العلماء حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ مفتی محمد مسیح الدین حشمتی صاحب قبلہ شیخ الحدیث و صدر دار الافتاء الجامعۃ الغوثیہ عربی کالج اترولہ بلرام پور اتر پردیس کو علمائے بانسبیڑیا کے ہاتھوں امام اعظم ابو حنیفہ ایوارڈ پیش کیا گیا واضح رہے کہ یہ ایوارڈ بانسبیڑیا شیر رضا ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے ہر سال افکار رضا کانفرنس کے موقع پر علمائے اہل سنت کی تعلیمی ، تصنیفی و تبلیغی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا جاتا ہے ساتھ ہی ساتھ ” مجلس علمائے اسلام مغربی بنگال ” ہگلی ضلع کمیٹی کی جانب سے حضور مسیح العلماء کی خدمت میں سپاس نامہ بھی پیش کیا گیا جسے مولانا قمرالدین ساحل حشمتی خطیب و امام شاہی مسجد غازی درگاہ و مہتمم جامعہ حشمتیہ للبنات بانسبیڑیا نے پڑھ کر سنایا۔