اپنے مسائل کو لیکر ہوٹل مالکوں نے ڈی ایم، ایس پی کو دیا عرضداشت

تاثیر  18  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف18 جنوری(محمد دانش) ضلع ہوٹل مالکوں کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی۔ جس میں ہوٹل مالکوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ ایک ساتھ کئی مسائلوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ جب سے شراب بندی ہوئی ہے تب سے ہی ہم لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ دنوں شہر کے معروف ہوٹل میور پلیس کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے سیل کردیا گیا۔ ہوٹل مالکوں نے کہا کہ ہم جب کسی کو ہوٹل کے کمرے یا پھر ہال کرایہ پر دیتے ہیں تو ہم لوگوں کو یہ علم میں نہیں ہوتا ہے کہ وہ ہوٹل کے اندر کیا کرتے ہیں۔ اگر چھاپہ ماری میں شراب یا شرابی پکڑے جاتے ہیں تو اس میں ہوٹل مالکوں کی کوئی غلطی نہیں ہوتی۔ باوجود اسکے ہوٹل مالکوں کو اس کا خامیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک ڈیلی گیٹ ڈی ایم اور ایس پی سے ملکر اپنی اپنی مسائل کو سناتے ہوئے عرضداشت دیا ہے۔ عرضداشت دینیوالوں میں منیش یادو، پنکج سنگھ، ایڈ وکیٹ ساکت پانڈے، چندن کشواہا، شیو کمار یادو وسنجئے کمار وغیرہ شامل ہیں۔