سرسوتی پوجا اور شب بارات تہوار کو لیکر امن کمیٹی کی اہم نشست منعقد

تاثیر  18  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف18(محمد دانش)سرسوتی پوجا اور شب بارات تہوار کو پر امن طور پر گذار نے کو لیکر مقامی بہارتھانہ میں امن کمیٹی کی ایک اہم نشست منعقد کی گئی۔ نشست کی صدارت بہارشریف کے ایس ڈی او نیکی۔ اس موقع پر سماجی و سیاسی رہنمائوں نے اپنیاپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بعد میں ایس ڈی او موصوف نے نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرسوتی پوجا کیموقع پر جہاں جہاں مورتیاں بیٹھائی جائیں گی ان انتظام کار کو لائسنس لینا لازمی ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ طئے شدہ وقت کے مطابق سبھی جلوس بتائے ہوئے راستوں سے ہی گذاری جائیں گی۔ اس موقع پر شہر کے تمام چوک چوراہوں پر پولس کی تعیناتی کی جائے گی۔ ایس ڈی او موصوف نے امن کمیٹی کے رہنمائوں سیاپیل کی ہے کہ وہ امن و امان بنائے رکھنے کے غرض سے ضلع انتظامیہ کو اپنی مفید مشوروں سے نوازتے رہیں۔ کل ملاکر آج کی نشست نہایت ہی کامیاب رہی۔