ہندوستان نے صحت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر برطانیہ کے ساتھ ایم او یو کی تجدید پر دستخط کئے

تاثیر  23  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 23 جنوری : صحت اور لائف سائنس پر مرکزی وزارت صحت اور برطانیہ کے درمیان مفاہمت نامے کی تجدید پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا اور صحت اور سماجی نگہداشت کے سکریٹری ویس اسٹریٹنگ نے لندن سے ورچول طور پر شرکت کی۔ ہندوستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر لنڈی کیمرون اور دیگر کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے کے موقع پر مرکزی صحت سکریٹری پنیا سلیلا شریواستو موجود تھیں۔جے پی نڈا نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں تعاون کو آگے بڑھانے میں مددگار کووی شیلڈ ویکسین پر آکسفورڈ یونیورسٹی، اسٹرازینیکا اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے درمیان شراکت نے ہندوستان-برطانیہ کے ماہرین صحت کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔