ٹریکٹرنے ماری اسکوٹر کو ٹکر، دو نوجوان جاں بحق

تاثیر  23  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

فریدآباد، 23 جنوری : فرید آباد میں جمعرات کو ایک المناک سڑک حادثہ میں دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ایک بے قابو ٹریکٹر نے ان کے اسکوٹر کو ٹکر مار دی۔ دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مرنے والوں کی شناخت ذیشان عرف ٹکٹک اور شیوم کے طور پر کی گئی ہے جو پٹیل چوک ایس جی ایم نگر کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں سول اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء￿ کے حوالے کر دیں۔
معلومات کے مطابق 17 سالہ ذیشان عرف ٹکٹک اور شیوم فرید آباد کے ایک نمبر مارکیٹ میں کپڑے کی دکان میں کام کرتے تھے اور کسی کام سے باہر آئے تھے۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ جانچ میں پتہ چلا کہ اسکوٹر گروگرام سے رجسٹرڈ تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر سڑک پر ڈیوائیڈر ہوتا تو اس حادثے سے بچا جا سکتا تھا۔