تاثیر 04 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 4 جنوری :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی شہری ترقی کو پالیسی کی بنیاد فراہم کرنے کے لئے کام کیا ہے۔ مودی حکومت نے 10 سالوں میں دہلی میں 68 ہزار کروڑ روپے کے بنیادی ڈھانچے کے کام کیے ہیں۔
امت شاہ نئی دہلی میں کام کرنے والی خواتین کے ہاسٹل اور ایڈوانسڈ اینیمل کیئر سینٹر ‘سشما بھون’ کا افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس ہاسٹل کا نام سابق وزیر خارجہ اور بی جے پی لیڈر سشما سوراج کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر امیت شاہ نے کہا کہ سشما سوراج کو بی جے پی کے عظیم لیڈروں میں سے ایک کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہندوستانی پارلیمانی سیاست کی تاریخ میں، وہ ان رہنماؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے این ڈی اے-1 اور این ڈی اے-2 دونوں حکومتوں میں اہم محکموں کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس ملک کی جمہوری تاریخ سشما سوراج کو وزیر خارجہ یا وزیر صحت کے طور پر نہیں بلکہ اپوزیشن کے ایک لڑاکا لیڈر کے طور پر یاد رکھے گی۔