تاثیر 04 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
اسلام آباد، 04 جنوری :پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت (اے ٹی سی) نے آج گزشتہ سال 26 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران تشدد کے مقدمے میں نامزد مزید 40 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے پر دونوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ انہوں نے حکم دیا کہ اگر دیگر مقدمات میں ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو انہیں رہا کیا جائے، پاکستان کے ‘اے آر وائی نیوز’ چینل کی خبر کے مطابق اس سے قبل جمعہ کو اے ٹی سی نے ایسے ہی مقدمات میں نامزد 400 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں ۔