یمن میں بجلی گھر اور دو بندرگاہوں پر اسرائیلی بمباری، تین یمنی زخمی

تاثیر  11  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

صنعاء،11جنوری:اسرائیلی بمبار طیاروں نے غزہ کی طرح یمن میں بھی شہری انفراسٹرکچر کو ایک حکمت عملی کے طور نشانہ بنانے کے لیے جمعہ کے روز بمباری کی ہے۔دارالحکومت صنعاء میں یہ بمباری ایک بجلی گھر پر کی گئی۔ جس کے بارے میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ بجلی گھر حوثی دہشت گردوں کو بجلی فراہم کرنے کا ذریعہ ہے۔اسرائیل کے فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں بمباری حوثیوں کے ڈرون اور میزائل حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے اس بمباری کے بعد کہا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کو اسرائیل کے خلاف جارحیت کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔بتایا گیا ہے کہ حیزیاز کے مرکزی بجلی گھر پر اسرائیل نے 13 جگہوں ہر بمباری کی۔ یہ بجلی گھر دارالحکومت صنعاء میں واقع ہے۔ایک ٹی وی چینل کے مطابق اس بمباری کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ کئی گھر بھی بمباری سے تباہ ہوگئے ہیں۔