آر جے ڈی سیاسی پارٹی نہیں ، پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے: گری راج 

تاثیر 11 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 11 جنوری: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے آج یہاں لالو یادوکے ذریعہ تیجسوی یادو کو وزیر اعلیٰ امیدوار پروجیکٹ کرنے زور دار حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی کوئی سیاسی پارٹی نہیں ہے ، یہ ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے۔
گری راج سنگھ نے کہا کہ لالو پرساد یادو کی سیاسی پارٹی آر جے ڈی ہے ، وہ اس کے چیئرمین ہیں ، جنہیں کمپنی میں سی ایم ڈی کہا جاتا ہے۔ اس طرح لالو یادو کی پارٹی ا?ر جے ڈی پارٹی نہیں بلکہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے۔ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے سی ایم ڈی لالو یادو ہیں۔ جس طرح رتن ٹاٹا نے کسی کو مقرر کیا تھا ، اسی طرح انہوں نے بھی تقرری کی ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ جنگل راج پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے چیئرمین لالو پرساد یادو نے تیجسوی یادو کی شکل میں نئے ایم ڈی کی تقرری کی ہے۔ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ بہار میں سارے یادو بیکار ہیں۔ یہ صلاحیت صرف لالو پرساد یادو کے خاندان میں ہے۔ اس لیے انہوں نے ایسا کیا۔ یہ بدقسمتی ہے اقربا پروری ، اس کی انتہا ہے۔