غزہ میں صحت کے حقوق پر اسرائیل کے حملے، اقوام متحدہ کے ماہرین کی مذمت

تاثیر  04  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جنیوا،04جنوری:اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے نرغے میں گِھرے ہوئے ایک ہسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ محصور فلسطینی علاقے میں صحت کے حقوق پر “صریح حملہ” ختم کیا جائے۔اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے الزامات کا اعادہ کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دو آزاد ماہرین نے کہا کہ وہ شمالی غزہ کے آخری فعال اور بڑے ہسپتال کمال عدوان پر گذشتہ جمعے کے چھاپے سے “خوف زدہ” تھے۔ماہرین نے کہا، “ایک سال سے زیادہ عرصے سے جاری نسل کشی میں غزہ اور باقی مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر صحت کے حق پر اسرائیل کا بے باکانہ حملہ سزا سے استثنیٰ کو مزید گہرا کر رہا ہے۔”یہ مشترکہ بیان فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر اقوامِ متحدہ کی آزاد خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز اور صحت کے حق سے متعلق خصوصی نمائندہ تللینگ موفوکینگ کی طرف سے تھا۔