تاثیر 04 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،04جنوری:بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو آٹھ بلین ڈالر کے اسلحے کی فروخت کے بارے میں امریکی کانگریس کو غیر رسمی طور پر مطلع کیا ہے جس میں لڑاکا طیاروں اور حملہ آور ہیلی کاپٹروں کے لیے گولہ بارود شامل ہے۔ ایگزیاس نے دو ذرائع کے حوالے سے جمعہ کو اس بات کی اطلاع دی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس معاہدے کو ایوان اور سینیٹ کی کمیٹیوں سے منظوری درکار ہوگی اور اس میں ڈرون جیسے خطرات سے دفاع کی غرض سے لڑاکا طیاروں کے لیے توپ خانے کے گولے اور ہوا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل شامل ہیں۔