کوہلی پہلی گیند پر صفر پر آوٹ ہونے سے بچے، اسمتھ نے کہا- کیچ درست تھا

تاثیر  03  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سڈنی، 3 جنوری :ہندوستانی بلے باز وراٹ کوہلی، جو مشکل دور سے گزر رہے ہیں، جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے جاری سڈنی ٹیسٹ کی پہلی گیند پر صفر پر آوٹ ہونے سے بال بال بچ گئے۔ یہ واقعہ ہندوستان کے پہلے سیشن کے 7.5 ویں اوور میں پیش آیا، جب وراٹ کوہلی یشسوی جیسوال کی جگہ کریز پر آئے۔کوہلی نے اپنی پہلی گیند پر آسٹریلوی تیز گیندباز اسکاٹ بولینڈ کا سامنا کیا۔ بولینڈ نے لمبی گیند پھینکی جو کوہلی کے بلے کا کنارہ لے کر اسمتھ کے پاس چلی گئی۔ سلپ پر کھڑے اسمتھ نے کیچ پکڑا لیکن گیند زمین کو چھو کر اسمتھ کے پاس گئی۔ آن فیلڈ امپائر فوری طور پر تھرڈ امپائر جوئل ولسن کی طرف متوجہ ہوئے جنہوں نے کیمرے کے تمام زاویوں سے اچھی طرح جائزہ لیا اور اپنا فیصلہ ہندوستان کے حق میں دیا۔حالانکہ اسٹیون اسمتھ کو سوفیصد یقین ہے کہ سڈنی کرکٹ گراونڈ (ایس سی جی) ٹیسٹ کے پہلے دن جب انہوں نے وراٹ کوہلی کو سلپ میں کیچ کرنے کی کوشش کی تو اس کا ہاتھ گیند کے نیچے چلا گیا تھا۔ اسمتھ نے لنچ بریک کے دوران فاکس اسپورٹس کو بتایا کہ سوفیصد میرا ہاتھ گیند کے نیچے تھا، اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا، لیکن امپائر نے فیصلہ کر دیا ہے۔ ہم آگے بڑھیں گے۔