سیوان کے ایک شخص کی ٹریکٹر پلٹنے سے ہوئی موت

تاثیر  06  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع سنجہولی تھانہ علاقہ میں تھانہ موڑ کے قریب دھند کی وجہ سے ٹریکٹر پلٹنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی، آج صبح مذکورہ ٹریکٹر نوکھا-مجہولی روڈ پر غیر متوازن ہو گیا اور ایک گڑھے میں جاکر پلٹ گیا، جسکی وجہ سے ٹریکٹر پر سوار ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ اسکا ڈرائیور بال بال بچ گیا ۔ متوفی کرشنا یادو سیوان کا رہنے والا تھا اور نوکھا میں ایک رائس مل میں کام کرتا تھا ۔ پولس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال سہسرام ​​بھیج دیا ۔ لوگوں نے کرین بلا کر ٹریکٹر کو باہر نکالا، اس دوران موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ۔ سنجہولی تھانہ صدر نے بتایا کہ حادثہ میں ایک مزدور کی موت ہو ئی ہے، گھر والوں کو مطلع کر دیا گیا ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال سہسرام ​​بھیج دیا گیا ہے، ٹریکٹر کو بھی تحویل میں رکھا گیا ہے ۔