تاثیر 10 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بریلی، 10 جنوری : آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے مہاکمبھ میلہ کے افتتاح پر تمام عقیدت مندوں اور باباؤں اور سنتوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ مہا کمبھ میلہ امن اور بھائی چارے کے ساتھ مکمل ہو۔
مولانا رضوی نے پریاگ راج کے مسلمانوں سے مہا کمبھ میلے میں آنے والے عقیدت مندوں کا خیر مقدم کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے خاص طور پر درخواست کی کہ عقیدت مندوں کا ان مسلم علاقوں اور دیہاتوں میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا جائے جہاں سے وہ گزرتے ہیں۔ اس سے باہمی ہم آہنگی اور محبت کا پیغام جائے گا۔