تاثیر 18 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
آسا پارٹی ورکروں کا سمیلن راجگیر میں اختتام پذیر
بہارشریف18 جنوری(محمد دانش) طئے شدہ پروگرام کے مطابق راجگیر کے کنویشن ہال میںآپ سب کی آواز(آسا) پارٹی کا سمیلن نہایت ہی خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوگیا۔ سمیلن کا افتتاح سابق مرکزی و آسا پارٹی کے روئے رواں رام چندر پرساد سنگھ نے شمع روشن کر کیا۔ جبکہ نظامت کے فرائض اپیندر کمار ببھوتی نے بخوبی انجام دیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں ریاست کے گوشے گوشے سے آئے آسا کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے آرسی پی سنگھ نے کہا کہ ہمارا مقصد بہار کو خوشحال بنانا ہے۔ ہماری ریاست میں بہت ساری چیزیں موجود ہیں۔ جس پر سرکار نے کبھی توجہ نہیں دی ہے۔ بہارکی سرزمین پر کوئلہ، گیس وغیرہ موجود ہے۔ لیکن کوئی بھی ریاستی سرکار اس پر اپنی توجہ مرکوز نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار کو مخصوص لوگوں نے ہائی جیک کر رکھا ہے۔ جس کے وجہ کر ریاست کی ترقی ٹھیک طریقے سے نہیں ہو پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان نہایت ہی مضبوطی کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دینے میں لگے ہوئے ہیں۔ جسکے بہتر نتائج آئندہ اسمبلی انتخاب میں دیکھنے کو ملے گا۔ بعد میں پارٹی کے نائب صدر مناصدیقی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسا پارٹی نہایت ہی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے تمام اضلاع سے آئے ہوئے تمام لوگوں کو شکریہ ادا کیا۔ اور مذکورہ سمیلن کے کامیابی پر ضلع باشندگان کو بھی مبارکباد دیا ہے۔اس موقع پر قومی جنرل سکریٹری پریادرشی اشوک ،ریاستی نائب صدر سنجے سنہا سمیت کثیر تعداد میں آسا پارٹی کے لیڈران موجود تھے ۔