تاثیر 02 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کلکٹر ادیتا سنگھ کی ہدایات پر آج سے دکانداروں کو نئے وینڈنگ زون میں بھیجنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، میونسپل کارپوریشن کے اہلکار طاقت کے ساتھ آج سڑک پر پہنچے، دکانداروں کو اولڈ جی ٹی روڈ، روضہ روڈ سے ہٹانا شروع کیا، جب سبھی کو پرانے بس اسٹینڈ میں بنائے گئے نئے وینڈر زون میں جانے کو کہا گیا تو وہاں افراتفری مچ گئی ۔ آج مذکورہ کام میں ضلع کلکٹر کے حکم پر ڈی ڈی سی کم میونسپل کمشنر وجئے کمار پانڈے، ایس ڈی ایم آشوتوش رنجن سرگم دکھے ۔ اس متعلق ضلع کلکٹر مسز اُدیتا سنگھ نے بتایا کہ سہسرام جی ٹی روڈ پر دکانداروں کی وجہ سے آئے دن سڑک جام کا مسئلہ پیدا ہوتا رہا ہے ۔ تمام دکانداروں کو پرانے بس اسٹینڈ پر منتقل کرنے سے لوگوں کو ایک ہی جگہ پر سبزیاں، پھل وغیرہ ملینگے اور ٹریفک جام مسئلہ سے بھی نجات ملیگی ۔ انہوں نے کہا کہ دکاندار بھی اس کام میں تعاون کریں اور کہا کہ اب تجاوزات کرنے والوں کے خلاف جرمانہ بھی کیا جائیگا ۔