تاثیر 02 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول کے طلبہ و اساتذہ نے ۲ جنوری ۲۰۲۵ بروز جمعرات کو نظامپورہ پولیس اسٹیشن کے تعاون و اشتراک سے مہاراشٹر پولیس کا یوم تاسیس منایا اور نظامپورہ پولیس کے ساتھ ایک ریلی کا بھی حصہ بنے۔ اس موقع پر اسکول ہذا کے طلبہ نے نظامپورہ پولیس اسٹیشن میں جاکر پولیس افسران اور اہلکاروں سے ذاتی ملاقات کی اور انہیں گلہائے عقیدت پیش کئے ساتھ ہی انہیں اسکول کی جانب سے قلم کے تحفے دے نوازا۔ نظامپورہ پولیس اسٹیشن کے افسران نے اس موقع پر طلبہ کو پولیس ڈپارٹمنٹ کے کام کرنے اور اسلحہ کے متعلق کارآمد معلومات اور رہنمائی فراہم کی۔ اس پروگرام میں اسکول ہذا کے اٹھویں اور نویں جماعت کے سو طلبہ اپنے معلمین عامر بھورے سر، نقی بھورے سر اور وسیم شیخ سر کے ساتھ معاون ہیڈماسٹر شفیع پٹیل اور سپروائزر فہیم پٹیل موجود تھے جب کہ پولیس انسپکٹر جادھو صاحب، جودنت صاحب، گوتے صاحب، مسڑے سر، بھنور سر، بھرت مرکٹے سر، درگیش اتپڈکر سر اور سبھاش سر کا مکمل تعاون و رہنمائی حاصل ہوئی۔ پولیس پروٹوکول کے مطابق اس ریلی کا اختتام اسکول کے گراؤنڈ پر ہوا۔ جہاں ہیڈماسٹر محمد شبیر فاروقی نے رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول کی جانب سے نظامپورہ پولیس اسٹیشن کے انچارج سینئر انسپکٹر شری سنتوش اوہاڈ اور سبھی رہنمائی اسٹاف کا دلی شکریہ ادا کیا اور انہیں ریاستی پولیس شعبہ کے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی۔ (عبدالمنعیم مومن – شعبئہ نشر واشاعت ، رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول، قریش نگر، اردو روڈ، نظامپورہ، بھیونڈی – ضلع تھانہ)