انٹر میڈیٹ امتحان کو لیکر افسران کی میٹنگ

تاثیر  08  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف8 جنوری(محمددانش)ضلع میں آئندہ فروری ماہ سے منعقد ہونے والے انٹر میڈیٹ امتحان کو لیکر افسران کی اہم نشست منعقد کی گئی۔ مذکورہ امتحان یکم فروری سے 15 فروری تک ہوگی۔ جس کی تیاری ابھی سے ہی شروع کردی گئی ہیں۔ امتحان کی پہلی سیٹنگ جہاں30:9?بجے سے 12:45?تک ہو گا وہیں دوسری سیٹنگ 2:00 بجے سے شام15:00بجے تک ہوگا۔ امتحان میں کسی طرح کی بد نظمی نہ ہو اسکو لیکر افسران تمام پہلوئوں پر توجہ کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دینیمیں لگے ہیں۔ امتحان مراکزوں پر سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی نگرانی کی جائے گی۔ موبائل لے جانے پرپوری طرح سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سبھی مراکزوں پر پولس عملے تعیناتی کے ساتھ ساتھ اڑن دستہ ٹیم بھی مستعدی کیساتھ اپنی فرائض کو انجام دیتے نظر آئیں گے۔