تاثیر 08 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف8 جنوری(دانش)ضلع کے پاواپوری تھانہ حلقہ کے بختیار پور رجولی قومی شاہراہ پر چورسووا پل کے نزدیک سڑک حادثہ میں 23سالہ صدف خاتون کی موت موقع پر ہی ہوگئی۔ جبکہ موٹرسائیکل چلا رہے محمد التمش خان شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ جس کا علاج صحت مرکز میں چل رہا ہے۔ اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ 23سالہ صدف خاتون حاملہ تھیں۔ اور انکا بھائی محمد التمش بہارشریف ڈاکٹر کی یہاں سے چیکپ کرا کر واپس وہ اپنے گائوں جا رہا تھا کہ اسی دوران نامعلوم ٹرک نے اسکی موٹر سائیکل میں ٹھوکر ماردی۔ جس سے مذکورہ خاتون کی موت موقع پر ہی ہوگئی۔ اس حادثہ کے بعد پورے گائوں میں ماتمی لہر دوڑ گئی ہے۔ دوسری جانب پولس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کرا کر اہل خانہ کے حوالے کردیا ہے۔