ضلع کلکٹر جنتادربار میں مسئلہ مطابق عمل درآمدگی کیلئے افسران کو دئے گئے احکامات

تاثیر  17  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

             سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 17 جنوری 2025 کو روہتاس کی ضلع کلکٹر مسز ادیتا سنگھ کی طرف سے ضلع جنتا دربار کا انعقاد کیا گیا جسمیں تقریباً 59 عام شہریوں سے عوامی انٹرویو کئے گئے اور انکے مسائل بھی سنے گئے ۔ عوامی انٹرویو کے دوران، درخواست گزار جگدیش رائے، ولد مرحوم جگناتھ رائے، گاؤں گھاٹکان (شاہ پور)، پولس اسٹیشن-شیو ساگر، ضلع روہتاس نے زمین پر زبردستی تجاوزات کے لئے درخواست دی، جسے لینڈ ریفارمز سب ڈویژنل مجسٹریٹ کو بھیجا گیا ۔ درخواست گزار سنجیو کمار، ولد کامتا سنگھ، گاؤں ہردی بیگھہ، پولیس اسٹیشن ناصریگنج نے دھان کی فصل کی کٹائی کیلئے درخواست دی جسے جلد عمل درآمد کیلئے لینڈ ریفارمس سب ڈویژنل مجسٹریٹ بکرم گنج کو بھیجا گیا، اسی طرح درخواست گزار اروند سنگھ، گاؤں-ڈھنچوا، PO-کھدرو، پولس اسٹیشن-دینارا نے کچھ سماج دشمن عناصر کی طرف سے سماجی اور امن امان میں خلل ڈالنے کے حوالے سے ایک درخواست دی گئی تھی جسے سرکل آفسر کوچس اور تھانہ صدر کو بھیجا گیا، اسی طرح باقی تمام متعلقہ حکام کو درخواستوں پر ٹھوس اور اصولی کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ۔